امریکی لڑکی نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا


کیلیفورنیا: امریکی ریاست کیلیفورنیا کی 15 سالہ لڑکی نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق رولر اسکیٹنگ کی ماہر 15 سالہ امریکی لڑکی نے 12 افراد کے اوپر سے چھلانگ لگا کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

15 سالہ لڑکی کا نام اگلے سال گنیز بک ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا جائے گا۔ میا پیٹرسن نے رولر اسکیٹس پہن کر 12 افراد پر سے ‘بارانی’ طرز کی چھلانگ لگائی تھی۔ جس کے بعد میا پیٹرسن سب سے زیادہ افراد کے اوپر سے بارانی چھلانگ لگانے والی لڑکی بن گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پہلی پوزیشن لانے پر شاگرد کو استاد کا بڑا تحفہ

میا پیٹرسن کے مطابق اس نے 11 برس کی عمر میں اسکیٹنگ شروع کی تھی، اس کی بہن نے سالگرہ کے تحفے میں اسے اسکیٹس دیئے تھے۔

عالمی ریکارڈ بنانے کے بعد امریکی لڑکی نے بتایا کہ ایک بار اسکیٹنگ میں چھلانگ لگاتے ہوئے وہ منہ کے بَل گری تھی، جس کے نتیجے میں اسے تھوڑی پر 27 ٹانکے آئے تھے اور کچھ پسلیاں بھی ٹوٹ گئی تھیں۔


متعلقہ خبریں