اتحادی حکومت نے کم ترین مدت میں بدترین گورننس کا ریکارڈ توڑ دیا، سراج الحق

Siraj ul Haq

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت نے کم ترین مدت میں بدترین گورننس کا ریکارڈ توڑ دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سراج الحق نے حکومتی ڈیڑھ سالہ کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم اور کابینہ عوام کو تکالیف دینے پر معافی مانگیں۔

نگران وزیراعظم کی ذمہ داری دی گئی تو قومی فرض سمجھ کر نبھاوں گا، جلیل عباس جیلانی

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے 16ماہ میں قرضے لیے ، اپنے کیسز معاف کرائے ہیں، حکمران جماعتوں میں امریکی وفاداری اختیار کرنے کا مقابلہ ہے۔

حکمران ائیرپورٹس، سٹیل ملز، موٹرویز کے سودے کر رہے ہیں، حکمرانوں کا بس چلے تو پورا ملک بیچ دیں،انہیں بس اقتدار چاہیے۔

اٹلی ، تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی، ہلاکتیں

انکا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اور پیپلزپارٹی نے غریبوں کو بجلی کے جھٹکے دئیے، پٹرول بم گرائے، ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ فرسودہ نظام کے خلاف جدوجہد کرے۔


متعلقہ خبریں