اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ممبر آئل اوگرا کی دوبارہ تعیناتی کی منظوری دے دی ہے، منظوری ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے کہ جب حکومت کی رخصتی میں چند گھنٹے ہی رہ گئے ہیں۔
سائرس قاضی کو سیکریٹری خارجہ تعینات کرنے کی منظوری دیدی گئی
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے ممبر آئل اوگرا زین العابدین قریشی کو دوبارہ تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے، ممبر آئل اوگرا کو آئند چار سال کیلئے دوبارہ تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
ممبر آئل اوگرا کی دوبارہ تعیناتی کا اطلاق یکم اکتوبر 2023 سے ہوگا، چیئرمین اوگرا نے ممبر آئل اوگرا کو دوبارہ تعینات کرنے کی سفارش کی تھی۔
پیمرا ترمیمی بل 2023 سینیٹ سے منظور
ذمہ دار ذرائع کے مطابق ممبر آئل اوگرا کی تین سالہ مدت 30 ستمبر 2023 کو پوری ہونی تھی۔