پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب نے دریائوں اور مون سون بارشوں کے حوالے سے تازہ رپورٹ جاری کر دی۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کی جانب سے منگل کو جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کی آئندہ 6 دن کے موسم کی پیش گوئی
سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق تربیلا اور کالا باغ کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، تربیلا کے مقام سے 2لاکھ 54ہزار اور کالا باغ کے مقام سے 2لاکھ 77ہزار 451 کیوسک پانی کا ریلا گزر رہا ہے، چشمہ اور تونسہ کے مقامات پر پانی کی سطح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دریائے جہلم، چناب اور راوی میں پانی کا بہا ئو معمول کے مطابق ہے، دریائے ستلج میں ہیڈ اسلام کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔
ہیڈ اسلام میں پانی کی آمد 62ہزار 801 اور اخراج 61ہزار 351 ہے، دریائے راوی میں شاہدرہ اور سدھنائی کے مقامات جبکہ دریائے چناب میں ہیڈ خانکی کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے تاہم بڑے دریائوں کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے، رواں ہفتے کے دوران بارشوں کے سلسلے میں کمی ہو گی۔
اگلے ہفتے بھی مون سون بارشیں ، پیشگی خبردار کردیا گیا
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور بلوچستان کی ساحلی پٹی کے قریب پہنچ رہا ہے، بحیرہ عرب سے نم ہوائیں شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں داخل ہو رہی ہیں جبکہ ایک کمزور مغربی لہر بھی بالائی حصوں پر موجود ہے۔
رپورٹ کے مطابق بدھ سے 14 اگست بروز پیر تک ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم گرم اور مر طوب رہے گا۔
جبکہ گلگت بلتستان، کشمیر خیبرپختونخوا،اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار اورشمال مشرقی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔