اگلے ہفتے بھی مون سون بارشیں ، پیشگی خبردار کردیا گیا

rain

اگلے ہفتے بھی مون سون بارشیں ، پیشگی خبردار کردیا گیا


نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے متعلقہ وفاقی و صوبائی محکموں کو حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے اور درست اعداد و شمار جمع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے میں نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر( این ای او سی ) کا خصوصی اجلاس ہوا جس کی صدارت چئیرمین این ڈی ایم اے لیفٹننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے کی۔

سعودی ریال ، اماراتی درہم ، کویتی دینار ،برطانوی پائونڈ کا ریٹ آج کیا رہا؟جانئے

سیشن میں محکمہ موسمیات ، فیڈرل فلڈ کمیشن، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز، فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن،تربیلا اور منگلا ڈیم مینجمنٹ کے نمائندوں نے شرکت کی۔

سیشن میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات، بڑے ڈیموں کی صورتحال اور مون سون کے دوران دریاؤں کے بہاؤ کاجائزہ لیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے ملک میں گزشتہ دنوں کی بارشوں کے بارے میں سیشن کو تفصیلاًآگاہ کیا۔

کون بنے گا نگران وزیراعظم ؟ نام فائنل کر لیا گیا

محکمہ موسمیات کی جانب سے آنے والے ہفتے میں پنجاب کے شمال مشرقی علاقوں، خیبر پختونخواہ، اسلام آباد اور آزاد جموں و کشمیر کے جنوبی حصوں میں متوقع بارشوں کے بارے میں بھی آگاہ کیاگیا۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز نے اپنے اپنے صوبوں کی موجودہ صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی اور حالیہ مون سون میں ریسکیو اور ریلیف کے لیے اٹھائے گئے اقدامات بارے تفصیلاً آگاہ کیا۔

لاہور ہائیکورٹ:پٹرولیم قیمتوں میں اضافے پر فریقین سے جواب طلب

فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن نے بتایا کہ آنے والے ہفتےبڑے دریاؤں میں کسی قسم کی سیلابی صورتحال متوقع نہیں ۔


متعلقہ خبریں