محکمہ موسمیات کی آئندہ 6 دن کے موسم کی پیش گوئی

خشک سالی

بحیرہ عرب سے مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی لہر بھی موجود ہے۔

محکمہ موسمیات کے سومواراور منگل کے روز ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم گرم اور مر طوب رہے گا، تاہم کشمیر، اسلام آباد، خطۂ پوٹھوہار ، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوااورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مختلف مقامات پر بارش سے موسم خوشگوار ، کل پھر امکان

اس طرح  بدھ سے جمعہ تک بھی ملک کے مختلف علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب ،خطہ پوٹھوہار اور کشمیر، گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

خیبر میل بھی حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گئی

رپورٹ کے مطابق آئندہ جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علا قے بھی موسم گرم اور مر طوب رہیں گے ، تاہم بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہاجبکہ بالائی پنجاب،اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔


متعلقہ خبریں