پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز سے ملاقات کی ہے۔
پی سی بی ترجمان کے مطابق اس ملاقات کا مقصد اس معاملے کو حل کرنا تھا جس کا تعلق ان ادائیگیوں سے تھا جو جنوری 2017 سے سرفراز نواز کو رکی ہوئی تھیں۔
پی سی بی نے انضمام الحق کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا
نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہونے والی یہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی ۔اس موقع پر سابق کپتان مصباح الحق اور محمد حفیظ بھی موجود تھے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے اس موقع پر سرفراز نواز کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹرز ویلفیئر پالیسی کے تحت ان کی تمام رکی ہوئی ادائیگیوں کا چیک حوالے کیا اور انہیں اپنی تمام تر حمایت کا یقین بھی دلایا۔
انضمام الحق ایک بار پھر پاکستان کرکٹ ٹیم کےچیف سلیکٹر مقرر
واضح رہے کہ یہ وہ ادائیگیاں تھیں جو سرفراز نواز کی جانب سے پلیئرز ویلفیئر پالیسی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے باعث ڈسپلنری کارروائی کے تحت روک دی گئی تھیں ۔
سرفراز نواز نے چونکہ اب پاکستان کرکٹ بورڈ کو یقین دلایا ہے کہ وہ ضابطہ اخلاق پر عمل کریں گے لہذا پلیئرز ویلفیئر پالیسی کے تحت وہ ادائیگیاں بحال کردی گئی ہیں ۔
آئی سی سی ورلڈ کپ،حکومت نے قومی ٹیم کو بھارت بھیجنے کی اجازت دیدی
ذکا اشرف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ انہیں سرفراز نواز جیسے کرکٹر کو اس حالت میں دیکھ کر افسوس ہوا اور وہ یہ دیکھ کر بہت ڈسٹرب ہوئے کہ سرفراز نواز جیسے کرکٹر کو ان کی پنشن جیسے حق سے محروم رکھا گیا۔
ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ یہ بات انتہائی مایوس کن ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی سابقہ انتظامیہ نے پی سی بی کے خزانے کو ذاتی بدلے کے طور پر استعمال کیا۔
پاکستان اور افغانستان کے مابین ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری کردیا گیا
ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ سرفراز نواز نے جس صورتحال کا سامنا کیا اس طرح کسی بھی کرکٹر نے نہیں کیا ہوگا اور وہ تمام سابق اور موجودہ کرکٹرز کو یقین دلاتے ہیں چاہے وہ ڈومیسٹک کرکٹرز ہوں یا انٹرنیشنل کھلاڑی ، پاکستان کرکٹ بورڈ ان تمام کرکٹرز کو اپنا اثاثہ سمجھتا ہے اور بورڈ ہر قدم پر ان کا خیال رکھے گا۔
یہ کھلاڑی پیار اور اپنے کرکٹ بورڈ کی جانب سے عزت و احترام کے مستحق ہیں۔