ٹرین کے آدھے گھنٹے کا سفر خاتون کی زندگی کا آخری سفر بن گیا


نواب شاہ کے قریب حادثے کا شکار ہونے والی ہزارہ ایکسپریس میں حیدر آباد کی رہائشی شریفاں بی بی صرف آدھے گھنٹے کیلئے سوار ہوئی، جو اس کی زندگی کا آخری سفر ثابت ہوا۔

رشتہ دار خاتون کی عیادت کرنے کیلئے ٹنڈو آدم سے نواب شاہ جانے والی خاتون ٹرین حادثے کا شکار ہو کر چل بسی،ان کے خاندان کی دیگر دو خواتین بھی حادثے میں جاں بحق ہوئیں، متوفین کی میتیں ان گھر پہنچنے پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔

ہزارہ ایکسپریس حادثہ، ابتدائی تحقیقات مکمل،حادثے کی بڑی وجہ سامنے آ گئی

کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس کی 10بوگیاں سرہاری ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹڑی سے اتر گئی تھیں جس کے نتیجے میں 34 افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 100مسافر زخمی ہوئے۔

ڈی ایس ریلوے محمود الرحمان کا کہنا تھا کہ نواب شاہ کے قریب ہزارہ ایکسپریس کی 19 میں سے 10 بوگیاں پٹڑی سے اتریں۔


متعلقہ خبریں