بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا


لنکا پریمیئر لیگ میں بابر اعظم نے کولمبو اسٹرائیکرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی میں 10ویں سنچری اسکور کی۔

بابراعظم نے اپنی ٹیم کے لئے بڑا ہدف حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا، ہمبنٹوٹا میں کھیلے گئے اس میچ میں گال ٹائٹنز نے کولمبو اسٹرائیکرز کو جیت کے لئے 189 رنز کا ہدف دیا۔

ہدف کے تعاقب میں کولمبو کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے سنچری برق رفتار سنچری بنا ڈالی اور اپنی ٹیم کو جیت کے ساتھ ساتھ دو اہم پوائنٹس بھی دلوادیے۔

چمندا واس نے بابر اعظم کو دنیا کا بہترین بیٹر قرار دے دیا

بابر اعظم نے پہلی وکٹ پر ہی پاتھم نسانکا کے ساتھ مل کر 111 رنز کی شراکت بنائی، بابر اعظم آخری اوور میں 59 گیندوں پر 105 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

بابراعظم کی اننگز میں 5 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے، نئے آنے والے بلے باز محمد نواز نے ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے اپنی ٹیم کو فتح دلوا دی۔

خیال رہے کہ بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی میں 10 سنچریاں بنانے والے پہلے ایشین اور دنیا کے دوسرے کھلاڑی ہیں۔


متعلقہ خبریں