عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کے وکیل اظہر صدیق کو ن لیگ میں شمولیت کی پیشکش کر دی


پاکستام مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما عطاتارڑ نے کہا ہے کہ نوازشریف کی واپسی کا چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری سے کوئی تعلق نہیں۔ 

ہم نیوز کے پروگرام ”ہم دیکھیں گے منصور علی خان کے ساتھ” میں عطا تارڑ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری سوا ایک بجے ہوئی، نواز شریف کو اے ایس ایف نے گرفتار کیا تھا۔

جہانگیرترین نے بڑی اہم وکٹیں گرا دیں

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی لاڈلے ہیں، 37معافی کی درخواستیں منظور ہوئیں، کوئی عام پاکستانی شہری ہوتا تو دو مہینے میں یہ ٹرائل مکمل ہو چکا ہوتا۔

انکا کہنا تھا کہ پاکستانی شہری ہوں میں جس مرضی عدالت میں جاوں ، میں نے کسی کو نہیں کہا کہ غلیلیں اور پیٹرول بم لے آو، 6سال فارن فنڈنگ کا کیس چلا ہے۔

نواز شریف نےقانون کے مطابق توشہ خانہ سے گاڑی لی، ہمیں چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں بھیجنے کی خواہش نہیں تھی۔

چیئرمین تحریک انصاف نے اپنی حکومت خود ختم کی، پرویز خٹک

معاون خصوصی برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے قانونی ٹیم کام کر رہی ہے، ا یک سے ڈیڑ ھ ماہ میں نواز شریف کو پاکستان میں ہونا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ایسا بندے کی ضرورت ہے ،میں نے اپنی اعلیٰ قیادت سے کہا ہے کہ سینئر وکیل اظہر صدیق کو مسلم لیگ ن کی لیگل ٹیم میں شامل کریں۔


متعلقہ خبریں