بجلی کی فی یونٹ قیمت 59 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

electric

وفاقی حکومت کی جانب سےبجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے ،گھریلو صارفین کو اوسطً فی یونٹ قیمت 59 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق بجلی کے بنیادی ٹیرف اورٹیکسزشامل ہونے سےیونٹ قیمت59روپےتک پہنچ چکی ہے، حکومت نے کچھ روز قبل  بجلی کےبنیادی ٹیرف میں سات روپےفی یونٹ کااضافہ کیاتھا۔

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید مہنگا

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ، الیکٹرک سٹی ڈیوٹی شامل کرنےسےقیمت میں ہوشربااضافہ ہوا،فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی رقم پر بھی اضافی ٹیکس لگا کر بلز میں شامل کیا گیا۔

بجلی صارفین پر 144 ارب 69 کروڑ پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری

کوارٹرٹیرف ایڈجسٹمنٹ، انکم ٹیکس، پی ٹی وی فیس کے علاوہ ایف سی سرچارج کو بلوں میں شامل کیا ہے، جنرل سیلز ٹیکس سمیت دیگر چارچز شامل کرنے کی وجہ سے قیمت میں اضافہ ہواہے،صارفین کو رواں ماہ کی بلنگ نئے ٹیرف کے مطابق شروع ہو چکی ہے۔

خیال رہے کہ حکومت نے بجلی صارفین پر 144 ارب 69 کروڑ پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کر لی گئی، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین پر اضافی بوجھ کے لئے نیپرا سے رجوع کر لیا۔

اگر آپ موبائل فون کے یہ دو ماڈل استعمال کر رہے ہیں تو ستمبر سے پہلے تبدیل کر لیں

نیپرا سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 144 ارب 69 کروڑ روپے اضافے کی درخواست کی گئی ہے، نیپرا اتھارٹی ڈسکوز کی درخواست پر 23 اگست کو سماعت کرے گی۔


متعلقہ خبریں