اگر آپ موبائل فون کے یہ دو ماڈل استعمال کر رہے ہیں تو ستمبر سے پہلے تبدیل کر لیں

Iphone

یہ کام ہرگز مت کریں آئی فون صارفین کو انتباہ جاری


ایپل کمپنی رواں برس ستمبر میں اپنا نیا آپریٹنگ سسٹم ”آئی او ایس 17” لانچ کرنے جارہی ہے جس کے بعد آئی فونز کے ماڈلز میں نئی خصوصیات دیکھنے کو ملیں گی جبکہ کچھ ماڈلز کی ویلیو 50 فیصد تک گرنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ 

برطانوی جریدے ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ”آئی او ایس 17 ”کے لانچ کے بعد 2017 میں ریلیز ہونیوالے ماڈل آئی فون 8 اور 10 اس آپریٹنگ سسٹم کے تحت نہیں چل سکیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو حوالے کرتے وقت اسلام آباد پولیس اہلکاروں سے موبائل فون لے لئے گئے

ماہرین نے صارفین کو یہ دونوں ماڈل استعمال کرنے والوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ انہیں ستمبر سے قبل ہی فروخت یا تبدیل کرلیں، آئی فون 8 اور 10 کو سیل یا تبدیل نہ کرنے والے نئے فیچر سے محروم رہ جائیں گے۔

ڈیلی میل کے مطابق آئی فون ایکس کی ٹریڈ اِن ویلیو ابھی 190 ڈالر ہے جبکہ آئی فون 8 کی 90 ڈالر اور آئی فون 8 پلس کی 152 ڈالر ہے۔

موبائل مارکیٹوں میں فونز کے تمام ماڈلز کی قلت

رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں آئی فون 8 اور 8 پلس کی 8 کروڑ 63 لاکھ ڈیوائسز فروخت ہوئیں جبکہ یہ فون سب سے زیادہ فروخت ہونے والے فونز کی فہرست میں شامل ہوئے تھے۔

ماہرین نے آئی فون 8 اور 10 کی قیمت پچاس فیصد تک گرنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

نواب شاہ ، ہزارہ ایکسپریس کی 10 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، 22 افراد جاں بحق ، 50 زخمی

خیال رہے کہ آئی فون کے یہ دونوں ماڈل فروری 2020 سے مارکیٹ میں آنا بند ہو گئے تھے۔

 


متعلقہ خبریں