ایشیا کپ، میچز کے اوقات کار سامنے آ گئے


ایشیا کپ 2023ء میں میچز کا آغاز کتنے بجے ہو گا، اوقات کار سامنے آ گئے،پاکستانی وقت کے مطابق میچز دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوں گے، میچ کا ٹاس دو بجے ہو گا۔

ایشیا کپ 31 اگست سے 17 ستمبر تک پاکستان اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا، پاکستان ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ 30 اگست کو ملتان میں نیپال کے خلاف کھیلے گا۔

31 اگست کو بنگلہ دیش اور سری لنکا کا میچ ہو گا، 2 ستمبر کو پاکستان اور انڈیا کا بڑا مقابلہ ہوگا۔

آئی سی سی ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

تین ستمبر کو بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان میچ ہو گا، چار ستمبر کو نیپال بھارت کا سامنا کرے گا، پانچ ستمبر کو افغانستان اور سری لنکا آپس میں ٹکرائیں گے۔

6 ستمبر سے سپر فورز کا پلے آف مرحلہ شروع ہو گا جو کہ 15 ستمبر تک جاری رہے گا،ایشیا کپ کا فائنل پلے آف مرحلے کی دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان 17 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں