ہزارہ ایکسپریس حادثہ، 5 گھنٹے گزر گئے، ریلیف ٹرینیں تاحال نہیں پہنچیں

train

نواب شاہ: ہزارہ ایکسپریس حادثے کو پانچ گھنٹے گزر گئے ہیں، ریلیف ٹرینیں تاحال نہیں پہنچ سکی ہیں جب کہ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ دو ریلیف ٹرینیں روانہ کردی گئی ہیں۔

نواب شاہ ٹرین حادثہ، ٹرینوں کا شیڈول تبدیل

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ روہڑی سے روانہ کی جانے والی ریلیف ٹرین کو پہنچنے میں ساڑھے تین گھنٹے لگيں گے جب کہ کوٹری سے روانہ ہونے والی ٹرین دو گھنٹے لے گی۔

واضح رہے کہ ہزارہ ایکسپریس حادثے کے باعث ریلوے کا کراچی سے پنجاب جانے والا ٹریک نوابشاہ تک معطل ہو گیا ہے البتہ نوابشاہ سے آگے ٹریک کلیئر ہے۔

سرہاری اسٹیشن سے نکلتے ہی ٹرین کو جھٹکا لگا

ریلوے حکام نے پنجاب سے کراچی آنے والے ٹریک پر ریلیف ٹرین کو راستہ دینے کیلئے، کراچی جانے والی ٹرینوں کو مختلف جگہوں پر روک لیا ہے جس کی وجہ سے ديگر ٹرینیں تاخیر کا شکار ہو رہی ہیں۔

اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹریک کلیئر ہونے پر ہی ٹرین آپریشن بھی بحال ہو سکے گا۔

ٹرین حادثہ ،افواج پاکستان کی 18 ڈویژن جائے وقوع پر پہنچ گئی

واضح رہے کہ کراچی سے راولپنڈی جانے والی ہزارہ ایکسپریس کی 10 بوگیاں الٹ گئی ہیں جس کے نتیجے میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے مطابق 30 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جب کہ 80 افراد زخمی ہیں۔


متعلقہ خبریں