نواب شاہ ٹرین حادثہ، ٹرینوں کا شیڈول تبدیل

pakistan railway ریلوے

لاہور: ریلوے حکام کے مطابق نواب شاہ میں ٹرین حادثے باعث کراچی سے روانہ ہونے والی سات ٹرینیں تاخیرکا شکار ہوئی ہیں جب کہ شہر قائد پہنچنے والی تین ٹرینیں بھی تاخیر سے پہنچیں گی۔

ٹرین حادثہ ،افواج پاکستان کی 18 ڈویژن جائے وقوع پر پہنچ گئی

ریلوے حکام کے مطابق پاک بزنس ایکسپریس 3 گھنٹے ، کراچی ایکسپریس 4 گھنٹے تاخیرکا شکار ہے جب کہ ملت ایکسپریس شام ساڑھے 5 بجے کے بجائے8 بجے روانہ ہوگی۔

ریلوے شیڈول میں حکام کی جانب سے کی جانے والی تبدیلی کے باعث تیزگام جسے شام 7 بجے روانہ ہونا تھا، اب ممکنہ طورپر ساڑھے 8 بجے روانہ ہوگی جب کہ علامہ اقبال ایکسپریس، بہاؤالدین ذکریا ایکسپریس اورفرید ایکسپریس بھی تاخیرکا شکار ہیں۔

اسی حوالے سے ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین حادثے کے باعث کراچی آنے والی تین ٹرینیں بھی تاخیرکا شکار ہوئی ہیں۔

ریلوے حکام کے مطابق خٹک ایکسپریس جسے ساڑھے 3 بجے کراچی آنا تھا، ڈیڑھ گھنٹہ تاخیرکا شکار ہوئی ہے جب کہ گرین لائن ایکسپریس جسے سوا ایک بجے پہنچنا تھا وہ اب شام کو سات بجے پہنچے گی۔ اسی طرح بہاؤ الدین ذکریا ایکسپریس کی آمد میں بھی تاخیرہوئی ہے۔

علاوہ ازیں وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیقن نے کہا ہے کہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق ٹرین حادثے میں 28 مسافر جاں بحق ہو چکے ہیں۔

سرہاری اسٹیشن سے نکلتے ہی ٹرین کو جھٹکا لگا

انہوں نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی نواب شاہ اور سکھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی، ریسکیو ، ضلعی انتظامیہ، افواج پاکستان، رینجرز اور ریلوے حکام فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے تھے۔

وفاقی وزیر نے کہا ایک کو چ کو ہٹانے کیلئے کرین روانہ کر چکے ہیں، ہماری کوشش ہو گی کہ اگلے چند گھنٹوں میں دونوں ٹریکس کو کلیئر کردیا جائے، گرین لائن نواب شاہ کے قریب کھڑی ہے، ہم ٹرینوں کا شیڈول تبدیل کر رہے ہیں، تھوڑی دیر میں اس حوالے سے اعلان کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ میرا وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور ڈی جی رینجرز سے بھی رابطہ ہے، ریلیف کے کاموں کو کچھ دیر تک پایہ تکمیل تک پہنچا دیا جائے گا۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جائزہ لینا پڑے گا حادثے کی اصل وجہ کیا ہے؟ ہم نے وسائل نہ ہونے کے باوجود ریلوے کے سفر کو محفوظ بنانے کی کوشش کی ہے۔

ٹریک بالکل ٹھیک تھا، ٹرین ڈرائیور کا انکشاف

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ٹرین ڈرائیور کا بیان ہے کہ وہ 50 کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے چلا رہا تھا۔

 


متعلقہ خبریں