ڈسٹرکٹ اٹک جیل کی تازہ ترین صورتحال سامنے آگئی


ڈسٹرک جیل اٹک کی تازہ ترین صورتحال سامنے آگئی، معمولاتِ زندگی رواں دواں ہے۔

ڈسٹرک جیل اٹک کے تازہ ترین مناظر مکمل امن و امان کی صورتحال پیش کر رہے ہیں اور معمولاتِ زندگی جاری و ساری ہے، جیل کی انتظامیہ سیکیورٹی کی تمام تر صورتحال پر مطمئن اور کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے نبرد آزما ہونے کیلئے تیار ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے پہلی رات اٹک جیل میں گزاری

سامنے آنے والی ویڈیو کے مناظر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اٹک جیل کے چاروں اطراف پرسکون ماحول ہے جبکہ ہر جگہ پولیس اہلکار الرٹ کھڑے ہیں۔

خیال رہے کہ توشہ خانہ کیس میں گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کیا گیا تھا، پولیس نےانہیں گھر کے احاطے سےگرفتار کیا تھا،سابق وزیراعظم کو سخت سیکیورٹی میں اٹک جیل منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کی جیل میں پہلی رات گزری۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں