ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ ، چینی کی قیمت 165 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

sugar rate

ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹ پر کنٹرول نہ ہونے کی وجہ سےچینی کی خوردہ قیمت 150 سے 165 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔

کراچی ہول سیلرز گروسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین رؤف ابراہیم نے بتایا کہ دو دنوں میں چینی کی ہول سیل قیمت 8 روپے فی کلو اضافے کے بعد 143 روپے فی کلو ہو گئی ہے، جبکہ جولائی کے پہلے ہفتے میں یہ قیمت 131 سے 132 روپے فی کلو تھی۔

گزشتہ 9 ماہ میں چینی کی قیمت میں 59 فیصد اضافہ دیکھا گیا

حساس قیمت انڈیکس (ایس پی آئی) کے مطابق گزشتہ ہفتے ملک میں چینی کی قیمت 135 سے 160 روپے فی کلو تک پہنچ گئی، جو جولائی کے پہلے ہفتے میں 125 سے 140 روپے فی کلو تھی، جبکہ رواں برس جنوری کے پہلے ہفتے میں چینی کی فی کلو قیمت  87 سے 100 روپے تھی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں