چینی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

lahore highcourt

چینی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی.

اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ، حکومت قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ چینی کی قیمت بڑھنے سے عام شہریوں کو مسائل کا سامنا ہے، آئین کےتحت شہریوں کو بنیادی ضروریات کی اشیا سے کسی صورت محروم نہیں کیا جا سکتا، شہریوں کو مہنگائی سے نجات دلانا ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔

چینی مزید مہنگی ، فی کلو قیمت 160 روپے تک پہنچ گئی

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حکومت کو چینی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف اقدامات کرنے اور چینی کی مصنوعی قلت کے مرتکب افراد  کے خلاف کارروائی کا حکم دے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں