فٹبال ٹیم نے تاریخ رقم کر دی


اوسلو: پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے تاریخ رقم کر دی۔

پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ناروے کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھا اور فائنل میں پہنچ گئی۔ سیمی فائنل میں قومی اسٹریٹ چائلڈ ٹیم نے ناروے کے کلب بریمینس کو 0-2 سے ہرا دیا۔

سیمی فائنل میں پاکستان کی جانب سے پہلے ہاف میں عبدالوہاب نے ایک گول کیا جبکہ دوسرے ہاف میں قومی اسٹریٹ چائلڈ ٹیم کے عابد علی نے گول کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ 2023 ،گلین میک گرا نے اپنی 4 سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا نام بتادیا

ٹیم کی فتح پر ناروے میں مقیم پاکستانیوں نے کھلاڑیوں کے ساتھ جشن منایا۔

اس سے قبل آج کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں پاکستان کی جانب سے دوسرے ہاف میں فیصل نے 2 گول کر کے قومی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نےآخری کواٹرفائنل میں ناروے کے کلب کو 2-0 سے شکست دی تھی۔


متعلقہ خبریں