سستے لان کی سیل، خواتین میں تکرار، لاتوں و مکوں کا استعمال، 4 گرفتار


فیصل آباد: سستے لان کی سیل پر خواتین کے درمیان ہونے والی تکرار کے نتیجے میں اسٹور میدان جنگ بن گیا، صورتحال کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

پاکستان میں یوٹیوب پریمیئم سروس متعارف، صارفین کو 479 روپے ادا کرنا ہوں گے

اطلاعات کے مطابق اسٹور میں خواتین کے درمیان تکرار اس بات پر شروع ہوئی کہ کپڑا پہلے کون لے گا؟ اور صورتحال اس وقت بدتر ہو گئی جب خواتین کے مرد رشتہ دار بھی درمیان میں کود پڑے۔

علاقہ پولیس کے مطابق اس دوران لاتوں، مکوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال ہوا، بلاتفریق ایک دوسرے پر جوتے بھی برسائے گئے۔

اسٹور انتظامیہ نے صورتحال انتہائی مخدوش ہوتی دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی تو اسی دوران ایک شخص پستول لے کر آگیا جسے وہاں موجود سیکیورٹی گارڈ نے قابو کرلیا۔

پاکستانی ڈیجیٹل ایپس کو 4 ارب مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا، گوگل

پولیس نے پہنچنے پر ہنگامہ آرائی، تشدد اور مار کٹائی میں ملوث موقر پر موجود چار افراد کو گرفتار کر لیا جب کہ دس افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔


متعلقہ خبریں