بھارت، ہریانہ میں ہندو مسلم فسادات پہلے سے طے شدہ ہیں، ستیاپال ملک کا دعویٰ


نئی دہلی: سابق گورنر مقبوضہ کشمیر ستیا پال ملک نے وزیراعظم نریندرمودی کے جارحانہ عزائم سے متعلق خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میں ہونے والے ہندو مسلم فسادات پہلے سے طے شدہ ہیں۔

بھارت، ہندو مسلم فسادات کی آگ راجستھان پہنچ گئی، گوشت کی دکانوں پر حملے

انہوں نے کہا کہ منی پور میں جاری خانہ جنگی مودی کی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے، ہندو مسلم فسادات اور پاکستان مخالف بیانیہ 2024 کے انتخابات تک شدت اختیار کر جائے گا۔

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی نے پلوامہ ڈرامے کے راز کو بے نقاب کر دیا

ستیا پال ملک نے کہا کہ نریندر مودی نے پلوامہ واقعے کو انتخابی کامیابی کے لیے استعمال کیا، بارود کہاں سے آیا؟ ہوائی جہاز کیوں نہیں دیا گیا؟ جیسے سوالات کے جوابات نہیں دیے گئے۔

بھارتی حکومت کا پلوامہ کے بعد ڈرون کا ڈرامہ

انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا کہ پلوامہ واقعے کی انکوائری رپورٹ کو  پبلک کیا جائے۔

بھارت، ہندو مسلم فسادات، 5 ہلاک، مسجد و گاڑیاں نذر آتش، موبائل و انٹرنیٹ بند، کرفیو نافذ

مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر ستیا پال ملک نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی 2024 میں ہونے والے انتخابات سے قبل پلوامہ طرز کا ایک اور ڈرامہ رچائیں گے۔


متعلقہ خبریں