بھارت، ہندو مسلم فسادات، 5 ہلاک، مسجد و گاڑیاں نذر آتش، موبائل و انٹرنیٹ بند، کرفیو نافذ


نئی دہلی: بھارتی ریاست ہریانہ میں ہونے والے ہندو مسلم فسادات میں دو پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

بھارت، منی پور میں جو ہوا اس نے دل دہلا دیا، چیف جسٹس کے ریمارکس

برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق نئی دہلی سے متصل ریاست ہریانہ پرتشدد فسادات اس وقت شروع ہوئے جب مسلم اکثریتی علاقے نوح سے ہندو مذہبی ریلی کا گزر ہوا۔

ترجمان نوح پولیس کریشن کمار کے مطابق ریلی ایک مندر سے دوسرے مندر جارہی تھی لیکن راستے میں دونوں گروہوں میں جھڑپ ہوگئی جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہو گئے جن میں دو گارڈز شامل ہیں جب کہ دس پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ایک کے بدلے دس، مسلمان لڑکیوں کو ورغلائیں، سیکیورٹی اور ملازمت دیں گے، بھارتی رہنما

میڈیا رپورٹس کے مطابق پرتشدد فسادات کا سلسلہ پیر کی رات تک ملحقہ علاقے گروگرم تک پھیل گیا جہاں آدھی رات کو مسجد کو نذرِ آتش کیا گیا جس کے نتیجے میں 19 سالہ پیش امام حافظ سعد شہید اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔


رپورٹس کے مطابق ضلع میں گاڑیوں نذر آتش کی گئیں جس کے بعد حکام نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے تمام تعلیمی اداروں کی بندش کے احکامات جاری کردیے۔

بھارت میں ریاستی تشدد پر امریکہ کو بھی تشویش

میڈیا کے مطابق گروگرم کی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ مسجد کو نذر آتش کرنے والے ملزمان کی شناخت کر لی گئی ہے اور ان میں سے متعدد گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ حکام نے علاقے میں واقع مذہبی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا ہے۔

ہریانہ کے وزیرِ اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں واقعے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ واقعہ کی کئی ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں اور تقریباً 70 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

بھارت، منی پور نسلی فسادات پر مودی حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد

واضح رہے کہ علاقے میں موبائل فون و انٹرنیٹ بند کرنے اور کرفیو بھی نافذ کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔

منوہر لال کھٹر کے مطابق قصور واروں کو کسی صورت میں چھوڑا نہیں جائے گا، مجرمان کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یاد رہے کہ بھارتی علاقے منی پور میں گزشتہ کئی ہفتوں سے نسلی فسادات جاری ہیں جس میں اقلیتی آبادی عیسائیوں کو بدترین اور انسانیت سوز ظلم و تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور تاحال روک تھام کے لیے مؤثر حکمت عملی سامنے نہیں آئی ہے۔

ذرائع ابلاغ کی بندش ، بھارت دنیا بھر میں سرفہرست

منی پور فسادات پر گزشتہ روز دوران سماعت بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے اعتراف کیا تھا کہ وہاں کے واقعات سن کر دل دہل کر رہ گیا ہے۔


متعلقہ خبریں