روس سے گزارش ہے کہ تیسرا جہاز نہ بھیجے، فیصل قریشی

faisal qureshi

معروف اداکار فیصل قریشی نے پیٹرولیم منصوعات  کی قیمت میں ہوشربا اضافے پر دلچسپ ردعمل کا اظہار کر دیا ۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار فیصل قریشی کا دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

ڈالر کی قیمت میں بھاری کمی

انہوں نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ ”روس سے گزارش ہے کہ تیسرا جہاز نہ بھیجے، بس اتنا سستا پیٹرول ہی کافی ہے، تسی ساڈے واسطے مر گئے تے اسی تہاڈے واسطے مر گئے”۔

فی تولہ سونا 2 لاکھ 22 ہزار 200 روپے پر برقرار

خیال رہے کہ یکم اگست کو پیٹرول کی قیمت میں 19 روپے 95 پیسے ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 90 پیسے کا اضافہ  کیا گیا ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 273 روپے 40 پیسے اور پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 95 پیسے ہوگئی ہے۔


متعلقہ خبریں