سعودی عرب :شہریوں کے ماہانہ الاؤنس پروگرام میں توسیع کی منظوری

shah salman

شہریوں کیلئے ماہانہ الاؤنس پروگرام سعودی ایوان شاہی نے بڑا اعلان کردیا


خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے سعودی شہریوں کو دیئے جانے والے ماہانہ الاؤنس پروگرام میں توسیع کی منظوری دیدی ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان نے ماہانہ الاؤنس پروگرام میں توسیع ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی تجویز پر دی ہے۔

سعودی شہزادہ ڈاکٹر ترکی بن محمد بن سعود الکبیر آل سعود انتقال کرگئے

شہریوں کے لیے ماہانہ الاؤنس ستمبر2023تک موجودہ شرائط پر جاری رہے گا جبکہ پروگرام میں نئی رجسٹریشن کی بھی اجازت دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب میں تین برس قبل سعودی شہریوں کے لیے ماہانہ الاؤنس پروگرام جاری کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں