سعودی شہزادہ ڈاکٹر ترکی بن محمد بن سعود الکبیر آل سعود انتقال کرگئے

سعودی عرب

سعودی عرب غیرملکی گھریلو ملازمین کیلئے نئے قوانین متعارف


سعودی شہزادہ ڈاکٹر ترکی بن محمد بن سعود الکبیر آل سعود انتقال کرگئے ہیں۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی ایوان شاہی نے شہزادہ ڈاکٹر ترکی بن محمد کی وفات کی تصدیق کی ہے۔

سعودی عرب میں جنگی طیارہ گر کر تباہ، ہلاکتیں

سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق شاہی ایوان نے پیغام جاری کیا ہے کہ مرحوم شہزادے کی نمازجنازہ کے بعد تدفین بھی کردی گئی ہے ۔

سعودی شہزادہ ڈاکٹر ترکی بن محمد بن سعود الکبیر آل سعود سعودی عرب کے شاہی مشیر بھی تھے۔

سیلولر صارفین کی تعداد میں مسلسل تیسرے ماہ بھی کمی

یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں سعودی شہزادہ طلال بن  منصور بن عبدالعزیز آل سعود بھی انتقال کر گئے تھے۔

عرب میڈیا کے مطابق شہزادہ طلال بن منصور بن عبدالعزیز سعودی شاہی خاندان کے سرکردہ رکن تھے اور عسیر خطے کے گورنر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

شہزادہ کو اپنے انسان دوست کاموں اور ملک میں تعلیم و صحت کی دیکھ بھال کے فروغ کے لیے ان کی کوششوں کے لیے جانا جاتا تھا۔


متعلقہ خبریں