1 لٹر پٹرول پر 100 روپے سے زائد ٹیکس ، اصل قیمت 166 روپے ہونے کا انکشاف

petrol پیٹرولیم مصنوعات

پٹرولیم مصنوعات مہنگی کیے جانے کے حوالے سے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔

حکومتی اتحادی جماعت کا پٹرول کی قیمت میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ

نجی ٹی وی دنیا نیوز  کے مطابق اوگرا کی جانب سے حکومت کو پٹرولیم مصنوعات 10 روپے مہنگی کرنے یا قیمتوں کو برقرار رکھنے کی تجاویز دی گئی تھیں تاہم وزارت خزانہ نے ناصرف اوگرا کی تجاویز مسترد کیں بلکہ حیران کن طور پر قیمتوں میں 20 روپے تک کا اضافہ کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے اب ایک لیٹر پٹرول پر 100 روپے سے بھی زائد ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔

مالی تنگدستی، پاکستان روس سے سستا تیل منگوانے کا ہدف پورا نہیں کرپائیگا

حکومت نے عالمی منڈیوں سے 85 ڈالر فی بیرل کے حساب سے تیل خریدا، بین الاقوامی ٹیکس اور سرچارج شامل کر کے تیل کی قیمت 92 ڈالر 82 سینٹ فی بیرل بنتی ہے۔

پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 166 روپے 37 پیسے فی لٹر بنتی ہے۔ تمام تر ٹیکسز عائد کرنے کے بعد بھی پٹرول کی قیمت 260 روپے فی لٹر بنتی تھی۔تاہم حکومت نے پٹرول پر کل 104 روپے ٹیکسز عائد کر کے قیمت 272 روپے کر دی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں