پروفیسر حسن عسکری نے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھالیا

لاہوربارش: جاں بحق افراد کے لیے مالی امداد کا اعلان | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے نامزد ڈاکٹر پروفیسر حسن عسکری نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔  گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس لاہور میں ہوئی۔ تقریب حلف برداری میں سبکدوش ہونے والے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے شرکت نہیں کی۔ روایتاً نگراں وزیراعلیٰ کی تقریب حلف برداری میں سبکدوش ہونے والے وزیراعلیٰ لازمی شریک ہوتے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر شہباز شریف کی عدم شرکت پر ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ ناسازی طبیعت کی بنا پر تقریب حلف برداری میں شریک نہیں ہوئے۔

پی ایم ایل (ن) ڈاکٹر پروفیسر حسن عسکری کی الیکشن کمیشن کی جانب سے بحیثیت نگراں وزیراعلیٰ پنجاب تقرری کے فیصلے پر پہلے ہی تحفظات کا اظہار کرچکی ہے۔

 


متعلقہ خبریں