باجوڑ دھماکے کے مزید 3 زخمی دم توڑ گئے ، مرنیوالوں کی تعداد 46 ہو گئی


باجوڑ خودکش دھماکے کے مزید 3 زخمی چل بسے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 46 ہوگئی۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے دھماکے کے مزید تین زخمیوں کے دم توڑنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ  90 سے زائد زخمی مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، 38 میتیں شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں، جبکہ  8 لاشیں ناقابل شناخت ہونے کے باعث اسپتال میں رکھی ہیں۔

باجوڑ دھماکہ ، پاک فوج کے تین ہیلی کاپٹر ریسکیو مشن میں مصروف

لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ  لیڈی ریڈنگ اسپتال میں باجوڑ دھماکے کے 16 زخمی زیرعلاج ہیں جن میں سے بیشترکی حالت خطرے سے باہر ہے، ایک زخمی کو آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نذیر خان کا کہنا ہےکہ دھماکے کے بعد تین مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں