چین نے پاکستان کیلئے نیا سفیر نامزد کردیا


چین نے 6 ماہ بعد جیانگ ژائی ڈانگ کو پاکستان کے لیے نیا سفیر نامزد کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پاکستان کے لیے چین کے نئے سفیر جلد عہدہ سنبھالیں گے۔

نامزد سفیر جیانگ ژائی ڈانگ چین کی وزارت خارجہ کے سینئر افسر اور قابل سفارت کار ہیں۔

چینی وزیر خارجہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

ذرائع کے مطابق چین کے لیے نامزد پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی بھی ستمبر میں بیجنگ میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں متعین سابق سفیر نانگ رانگ کی واپسی کے بعد سے پاکستان میں مستقل چینی سفیر کا عہدہ خالی تھا۔

پاکستان میں چین کی ناظم الامور پانگ چن شوئی بطور قائم مقام سفیر امور سنبھال رہی ہیں۔

 


متعلقہ خبریں