سیلفی بناتے ہوئے 3 لڑکے سیلاب میں بہہ گئے

بھارت: سیلفی لینے کے دوران 3 لڑکیاں ڈوب کر ہلاک

بہاول نگر میں سیلفی بناتے ہوئے 3 لڑکے سیلاب میں بہہ گئے، دو لڑکوں کو بچا لیا گیا، تیسرے لڑکے کی تلاش جاری ہے۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ فیصل آباد میں وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش جاری ہے۔

کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں بارشوں سے برساتی ندی نالوں طغیانی آگئی۔ نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

سیلابی پانی راجن پور کے چک شہید کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگیا۔ فصلیں زیر آب آگئیں۔ لوگ اپنی مدد آپ بند بنانے میں مصروف ہیں۔ فلڈ کنٹرول روم نے الرٹ جاری کیا ہے کہ ندی نالوں کے سیلابی ریلوں سے نشیبی علاقوں کو خطرہ ہے۔

گوجرانوالہ شہر اور گرد و نواح میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔ شکر گڑھ اور حافظ آباد میں وقفے وقفے سے جاری رہنے والی بارش سے شہر کے تمام نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔


متعلقہ خبریں