چینی کی فی کلوقیمت میں بڑا اضافہ

چینی کی قیمت sugar

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبر،چینی کی قیمت میں ہوشربااضافہ کر دیا گیا۔ 

ہول سیل مارکیٹ میں ایک ماہ میں چینی کی قیمت میں فی کلو50 روپے کا بڑا اضافہ ہواجس کے بعد چینی 1 سو 55 روپے سے 1 سو 60 روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا

چینی کی 100 کلو والی بوری کی قیمت 11 ہزار سے بڑھ کر 13 ہزار 6 سو روپے تک پہنچ گئی ہے، چینی کی فی کلو قیمت میں 50 روپے کے اضافے سے قیمت 1 سو 55 سے 160 روپے تک پہنچ گئی ہے ۔

پنجاب میں گندم کی فی من قیمت 4800سے تجاوزکرگئی

ہول سیل ڈیلرز نے چینی کی قمیت میں اضافے کا ذمہ دار حکومت کو قرار دیا ہے، ڈیلرز کے مطابق ملز مالکان کو ایکسپورٹ کی اجازت دی گئی، چینی ایکسپورٹ کرنے کی وجہ سے مارکیٹ سے چینی کی قلت بڑھتی جارہی ہے۔

چینی کی بڑھتی قیمت کے باعث شہریوں نے بھی چینی کے استعمال میں کمی کر دی ہے۔

 


متعلقہ خبریں