مہنگی بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری، اطلاق اسی ماہ سے ہوگا

electric

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، اطلاق اسی ماہ سے ہو گا۔

پاکستان بزنس فورم نے مختلف محکموں سے بجلی کے مفت یونٹس کو ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7.50 روپے تک فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق جولائی 2023 کے مہینے سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کا فی یونٹ بنیادی ٹیرف42 روپے72 پیسے تک پہنچ گیا ہے جب کہ سیلز ٹیکس کے بعد فی یونٹ بنیادی ٹیرف 50 روپے41 پیسے تک کا ہوگیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت ماہانہ ایک سے100 یونٹ تک کا ٹیرف 3 روپے اضافے سے16.48 روپے ہوگیا ہے، ماہانہ101سے 200 یونٹ تک کا ٹیرف4 روپے اضافے سے22.95 روپے ہوگیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ 201 سے 300 یونٹ تک کا ٹیرف5 روپے اضافے سے 27.14 روپے، 301 سے 400 یونٹ کا ٹیرف 6.50 روپے اضافے سے 32.03 روپے اور 401 سے 500 یونٹ کا ٹیرف 7.50 روپے اضافے سے 35.24 روپے ہوگیا ہے۔

نیپرا نے 24 گھنٹے کے اندر عوام پر دوسرا بجلی بم گرا دیا

جاری نوٹیفکیشن کے تحت ماہانہ 501 سے 600 یونٹ کا ٹیرف 7.50 روپے اضافے سے 36.66 روپے، 501 سے 600 یونٹ کا ٹیرف 7.50روپے اضافے سے 37.80روپے اور 700 یونٹ سے زیادہ کا ٹیرف 7.50 روپے اضافے سے 42.72 روپے کا ہوگیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ ماہانہ 50 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ 3.95 ، ماہانہ 51 سے 100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ7.74 روپے اور ایک سے 100 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے فی یونٹ7.74 روپے پر برقرار ہے جب کہ ماہانہ101 سے 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے بھی فی یونٹ10.06 روپے پر برقرار رہے گا۔

واضح رہے کہ پیک آورز میں تھری فیز میٹر پر فی یونٹ بجلی کی نئی قیمت 41 روپے 89 پیسےمقرر کی گئی ہے اور آف پیک آورز میں تھری فیز میٹر پر فی یونٹ بجلی کی نئی قیمت 35 روپے57 پیسے مقرر کی گئی ہے جب کہ کمرشل، انڈسٹریز اور زرعی استعمال سمیت دیگر شعبوں کے لیے فی یونٹ بجلی ساڑھے7 روپے مہنگی کی گئی ہے۔

بجلی کے بلوں میں اضافہ ستمبر میں لگ کر آئیگا، وفاقی وزیر توانائی

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت بجلی کی اعلان کردہ نئی قیمتوں کا نفاذ کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسکوز پر ہوگیا ہے۔


متعلقہ خبریں