فلسطین میں 125 مقبرے دریافت


غزہ: فلسطین کے شہر غزہ میں رومی دور کے قبرستان سے 125 مقبرے دریافت ہوئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فلسطینی وزارت آثار قدیمہ نے کہا کہ غزہ میں 2 ہزار سال پرانے رومن قبرستان میں کام کرنے والے آثار قدیمہ کو تقریباً 125 مقبرے ملے ہیں جن میں سے زیادہ تر اب بھی واضح شکل میں برقرار ہیں۔

ماضی میں مقامی ماہرین آثار قدیمہ نے فنڈز کی کمی کی وجہ سے دریافتوں کو دوبارہ دفن کیا تھا لیکن فرانسیسی تنظیموں نے اس جگہ کی کھدائی میں مدد کی۔ گزشتہ سال فروری میں مصری فنڈ سے چلنے والے ایک ہاؤسنگ پروجیکٹ پر کام کرنے والے تعمیراتی عملے نے دریافت کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: گیمبیا کے صدر کا بھارتی حکومت کیخلاف مقدمہ درج کرانے کا حکم

فرانسیسی اسکول آف بائبلیکل اینڈ آرکیالوجیکل ریسرچ کے ایک ماہر فادیل العوتول نے بتایا کہ فلسطین میں یہ پہلا موقع ہے کہ ہم نے ایک ایسا قبرستان دریافت کیا ہے جس میں 125 مقبرے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اس آثار قدیمہ کو محفوظ کرنے کے لیے فنڈز کی ضرورت ہے تاکہ تاریخ دھل نہ جائے۔

غزہ کی وزارت نوادرات کے جنرل ڈائریکٹر جمال ابو ریدہ نے کہا کہ یہ اس سرزمین پر فلسطینی جڑوں کو مزید گہرا کرتا ہے اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ ہزاروں سال پرانی ہیں۔


متعلقہ خبریں