دالوں کی فی کلو قیمت 550 روپے تک پہنچ گئی

daal

دالوں کی قیمتوں میں بڑی کمی


کراچی میں دالوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے غریبوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا،کراچی میں آٹے اور چینی کے بعد دالوں کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے۔

مسور کی دال 250 روپے کلو تو ماش کی دال 480 روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے، ارہر کی دال 500 کا ہندسہ عبور کرکے 550 روپے کلو تک جا پہنچی۔

2ماہ کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 45 روپے اضافہ

کراچی کے شہری بڑھتی قیمتوں سے پریشان ہیں، کہتے ہیں اب تو دالیں خریدنے کی قوت بھی ختم ہونے لگی ہے۔

تاجر رہنماؤں نے کہاکہ قیمتوں کو چیک کرنے کا کوئی سسٹم نہیں، جس کی وجہ سے مہنگائی بڑھ رہی ہے۔حالیہ دنوں میں دالوں کی قیمتوں میں اضافے سے دیہاڑی دار اور تنخواہ دار طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں