نگران سیٹ اپ ، وفاقی وزراء کی مولانا فضل الرحمن کے گھر بیٹھک

آزادی مارچ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج

نگران سیٹ اپ کیلئے باضابطہ مشاورت شروع کر دی گئی ، اس سلسلے میں وفاقی وزراء نے جے یو آئی کے سربراہ  مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔

ترجمان جے یو آئی کا کہنا ہے کہ نگران سیٹ اپ کے لیے باضابطہ مشاورت شروع کردی گئی ہے، اس سلسلے میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر اسحاق ڈار، سعد رفیق اور ایاز صادق پر مشتمل وزارتی ٹیم نے ملکی سیاسی صورت حال، اسمبلی کی مدت اور نگران سیٹ اپ حوالے سے مشاورت کی۔

وزیراعظم سے زرداری اور بلاول کی ملاقات، نگران سیٹ اپ پر اہم مشاورت

اس سے پہلے وزیر اعظم شہباز شریف کی صدارت میں مسلم لیگ (ن) کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس میں ہوا جس میں اسمبلیوں کی تحلیل سے متعلق پیپلز پارٹی کی تجویز پر غور کیا گیا ، اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ نگراں سیٹ اپ کے لیے تمام جماعتوں سے مشاورت کی جائے۔


متعلقہ خبریں