50 روپے ادھار مانگنے پر دوست نے بھکاری کہا ، منوج باجپائی


بالی ووڈ  کے معروف اداکار منوج باجپائی نے گائوں سے دہلی آنے اور شوبز کی دنیا میں نام بنانے کے دوران پیش آنے والے واقعات سنا کر مداحوں کو رلا دیا ۔

اداکار نے بتایا کہ بچپن کا ایک دوست یونیورسٹی میں داخلہ لینے  گائوں سے دہلی آرہا تھا تو میں بھی ساتھ چلنے کو تیار ہوگیا لیکن  مجھے حیرانی اس وقت ہوئی جب دوست نے پوچھا کہ تمہارے پاس پیسے ہیں؟ میرے نفی میں جواب دینے پر اس نے کہا کہ ٹرین کا ٹکٹ 50 روپے کا ہے۔

منوج باجپائی نے  کہا کہ میں نے دوست سے درخواست کی کہ میرا ٹکٹ لے لو میں بعد میں 50 روپے واپس کر دوں  گا۔ وہ بولا بھیک منگا آدمی ، تو کب چکائے گا ؟ تم پنڈت ہو اس لیے تمھیں دان کردیتا ہوں یعنی بطور عطیہ دیدیتا ہوں ۔

بھارتی اداکار نے بتایا کہ یہ واقعہ میرے لیے کامیابی کے حصول کا جنون بنا اور آج تک میں اپنے دوست کی بات بھول نہیں پایا ہوں۔

 


متعلقہ خبریں