ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایشین ڈیویلپمنٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کر تے ہوئے بتایا ہے کہ رواں مال سال پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح پست ترین رہی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مہنگائی کی شرح بے قابو رہی ، پاکستان میں سخت زری پالیسی اختیار کی گئی ۔ توقع ہے 2024 میں پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح بہتر ہوگی ، پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام کے تحت مالی نظم و ضبط قائم کرنا ہو گا۔
ایشیائی ترقیاتی بنک کراچی کے ریڈ لائن بس منصوبے کیلئے23کروڑ 50 لاکھ ڈالر دیگا
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 2023-24 میں بھارت کی شرح نمو 6.7 فیصد ، سری لنکا 1.3 فیصد اور بنگلہ دیش کی شرح نمو 6.5 فیصد رہنے کا امکان ہے ۔