مال گاڑی کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، آمدورفت متاثر


مٹیاری: سندھ میں مال بردار گاڑی کی متعدد بوگیاں ٹریک سے اترنے کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہو گئی۔

سندھ کے علاقے مٹیاری میں پلیجانی ریلوے اسٹیشن پر مال گاڑی کی متعدد بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بوگیاں پٹری سے اترنے کے باعث اندرون ملک سے کراچی آنے والے ریلوے ٹریک کو بند کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی انتخابی مہم دنیا دیکھے گی، خواجہ آصف

ریلوے حکام کے مطابق ڈاون ٹریک پر ٹرینوں کی بوگیاں اترنے کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہو گئی۔

مال بردار ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اترنے کی وجہ سے ڈاؤن ٹریک بند ہونے کے باعث گاڑیوں کو اپ ٹریک سے گزارا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں