ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ کب شروع ہو گا؟


اسلام آباد: ملک بھر میں آج سے 23 جولائی تک بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں آج رات سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی جو 19 جولائی کو شدت اختیار کریں گی اور 23 جولائی تک بارش کا باعث بنیں گی۔

ملک بھر میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے ہلکی اور موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ آج سے 23 جولائی تک کشمیر کی وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ، باغ، حویلی، کوٹلی، بھمبر، میرپور میں بارش ہو گی۔

رواں ہفتے گلگت بلتستان کے علاقوں دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گھانچے، شگر میں بھی بادلوں کا راج رہے گا جبکہ مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال میں بھی بارشیں ہوں گی۔

لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، قصور ، میانوالی، سرگودھا،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ جبکہ خیبر پختونخوا میں چترال، دیر،سوات، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور میں بھی بارش ہو گی۔

پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، کرم، لکی مروت، کوہاٹ، ڈی آئی خان، بنوں، کرک اور وزیرستان کے علاقوں میں بھی موسم ابرآلود رہے گا۔

بلوچستان کے علاقوں میں کل رات سے 21 جولائی کے بارش کا امکان ہے۔ جہاں بادل بارکھان، لورالائی، قلات، خضدار، ژوب، لسبیلہ، آواران سمیت دیگر علاقوں میں برسیں گے۔

جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں بھی تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

19 جولائی سے 23 جولائی تک تھرپارکر، میرپورخاص، سکھر، لاڑکانہ اور دادو میں وقفے وقفے سے بارش ہو گی جبکہ رواں ہفتے کراچی، شہید بینظیر آباد، حیدرآباد، سانگھڑ، بدین، ٹھٹھہ میں بھی ہلکی اور تیز بارش کا امکان ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں