راولپنڈی اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں گندم کی قیمت میں 600 روپے فی من اضافہ

محکمہ خوراک کی کارروائیاں، گندم کی ہزاروں بوریاں برآمد

فوٹو: فائل


اوپن مارکیٹ میں دیسی گندم کی قیمت میں 600 روپے  فی من اضافہ ہو گیا ہے۔ جون میں 4200 روپے والی گندم کی قیمت 4800 روپے ہو گئی ۔

راولپنڈی اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔

محکمہ خوراک پنجاب نے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف  چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں مگر ابھی تک  کوئی قابل ذکر گرفتاری عمل میں نہیں آئی ، صرف معمولی پیمانے پر ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پنجاب، گندم اور آٹے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

محکمہ خوراک پنجاب کے ایک عہدیدار کے مطابق ڈیڑھ ماہ پہلے گندم کی فی من قیمت 4200  روپے  ہونے کی وجہ سے اسلام آباد سمیت مختلف اضلاع میں 15 کلو آٹے کی قیمت 1800  روپے  تھی لیکن ذخیرہ اندوزوں کی جانب سے مارکیٹ میں سپلائی کم کرنے سے گندم کی  قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوا ، جس کی وجہ سے 15 کلو آٹے کی قیمت 2250 روپے تک پہنچ گئی ۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں