شہزاد اکبر نے میری زندگی تباہ کرنے کی کوشش کی، حریم شاہ

میری آمدن معجزاتی ہے، ہر طرف سے پیسہ آتا ہے، حریم شاہ

معروف ٹِک ٹاکر حریم شاہ سابق وزیراعظم کے مشیرِ احتساب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شہزاد اکبر کو ڈھونڈنے کیلئے لندن جاپہنچیں۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنی برطانیہ آنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کی آزاد شہری ہیں۔ لندن میں گرمیوں کی چھٹیاں گزارنے آئی ہیں جس کے بعد واپس پاکستان جائیں گی۔

حریم شاہ کا تین لاکھ میں چار مرلے کے پلاٹ دینے کا اعلان

حریم شاہ کا کہنا تھا کہ ‘میرے پاس معلومات ہیں کہ پی ٹی آئی رہنما شہزاد اکبر کے پاس برطانوی پاسپورٹ تھا جس پروہ برطانیہ میں رہ رہے ہیں۔ شہزاد اکبر بھگوڑا ہے، انہوں نے میری زندگی تباہ کرنے کی کوشش کی اور اب خود لندن آکر چھپ گیا ہے۔’

ٹک ٹاکر نے کہا کہ ‘شہزاد اکبر نے گزشتہ حکومت میں مجھ سمیت کئی دیگر افراد کی زندگیوں سے کھیلا ہے۔ اقتدار کے غرور میں اس نے کئی لوگوں پر جھوٹے کیسز بنوائے۔ میرے پاس باقاعدہ ثبوت موجود ہیں کہ شہزاد اکبر کی برطانیہ میں ایسی پراپرٹیز ہیں جو ظاہر نہیں کی گئیں۔’

صندل خٹک نے پریس کانفرنس کرکے گھٹیا کام کیا، حریم شاہ

انہوں نے شہزاد اکبر پر الزام عائد کیا کہ ‘جب میں برطانیہ آئی تو شہزاد اکبر نے مجھے ڈی پورٹ کرانا چاہا۔ برطانوی حکومت نے شہزاد اکبر کے الزامات کا نوٹس لیے بغیر مجھے ویزا دیا۔

حریم شاہ نے مزید کہا کہ ‘شہزاد اکبر ڈرپوک انسان ہے، وہ کبھی میرا سامنا نہیں کرے گا۔ شہزاد اکبر کی طرف سے میری گرفتاری کی درخواست کی گئی جسے برطانوی حکومت نے رد کردیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ‘اگر شہزاد اکبر مجھے لندن میں مل گیا تو نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔’


متعلقہ خبریں