خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا میں بارش کا امکان

rain بارش

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا میں بارش متوقع ہے جبکہ آزادکشمیر اورگلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، مری، گلیات، جہلم، گجرات، سیالکوٹ، نارووال میں بھی بارش متوقع ہے۔

لاہور، قصور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، بالاکوٹ، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں چند مقا ما ت پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے اکثر ضلعوں سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی جس کے مطابق 13 سے 17 جولائی تک مزید مون سون بارشیں ہوں گی۔

محرم الحرام کا چاند 18 جولائی کو نظر آنے کا قوی امکان ہے

12 جولائی کو بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہوں گے، 14 جولائی کو مغربی ہوائیں ملک کے بالائی حصوں میں داخل ہوں گی۔

12 سے 17 جولائی تک کشمیر، مری، گلیات،اسلام آباد، راولپنڈی، چکوال، جہلم میں تیز ہواؤں اور آندھی کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔

13 سے 17 جولائی تک گلگت بلتستان، چترال، سوات مانسہرہ، پشاور، مردان لکی مروت، کوہاٹ میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

14 سے 16 جولائی تک بارکھان، لورالائی، لسبیلہ، سکھر، جیک آباد تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 14 سے 17 جولائی کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے،کسانوں اور سیاحوں جو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے،تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں