مجھے پہلے ہی معلوم ہو گیا تھا کہ ہماری حکومت کا تختہ الٹ دیا جائے گا، شہزاد اکبر

Shahzad Akbar

سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ مجھے پہلے ہی معلوم ہو گیا تھا کہ ہماری حکومت کا تختہ الٹ دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نے نواز شریف اچھے آدمی  ہیں جبکہ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کو تباہی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل باجوہ ہمارے خلاف تھے۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ مجھے پہلے ہی معلوم ہو گیا تھا کہ ہماری حکومت کا خاتمہ کر دیا جائیگا۔ کابینہ نے کاغذات دیکھنے کی زحمت ہی نہیں کی، فیصل واوڈا کو ٹافی دی گئی اس نے کہا انکل دستخط کہاں کرنے ہیں۔

شہزاد اکبر کے خلاف ریڈ نوٹس جاری کرنے کی کارروائی شروع

لندن میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران سابق مشیر نے کہا کہ نواز شریف اچھے آدمی ہیں، شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا چسکا لگ گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اس سال انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے، تحریک انصاف کی حکومت میں میرے پاس ایگزیکٹو اختیار نہیں تھا۔

 


متعلقہ خبریں