رمیز راجہ ایک مرتبہ پھر کمنٹری باکس میں قدم جمانے کیلئے تیار


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین اور سابق کرکٹر رمیز راجہ نے کمنٹری باکس میں واپسی کا اشارہ دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ٹویٹ میں رمیز راجہ نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنائی۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ‘کیمرا، ساونڈ اینڈ ایکشن، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والی سیریز میں کمنٹری باکس میں واپسی ہوگی’۔

رمیز راجہ کی اس ٹویٹ پر مداحوں نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔ ایک صارف نے لکھا کہ ‘کرکٹ شائقین کو رمیز راجہ کی ‘اسٹائلش’ کمنٹری کا انتظار تھا۔’ ایک صارف نے لکھا کہ ‘رمیز بھائی کی آواز سننے کو کا ترس گئے تھے’۔

خیال رہے کہ گزشتہ حکومت میں چیئرمین پی سی بی کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد رمیز راجہ نے کمنٹری باکس کو الوداع کہہ دیا تھا۔ دسمبر 2022 میں انہیں چیئرمین پی سی بی کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا، ان کی جگہ نجم سیٹھی کو پی سی بی چیئرمین مقرر کیا گیا تھا۔

نجم سیٹھی پھر رمیز راجہ کے نشانے پر

ایک لمبے عرصے کے بعد رمیز راجہ 16 جولائی سے شروع ہونے والی پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والی سیریز میں کمنٹری کرتے نظر آئیں گے۔


متعلقہ خبریں