سینئر تجزیہ کار و اینکر پرسن عاصمہ شیرازی نے عمران ریاض خان کی گرفتاری پر اعتراض اٹھا دیا۔
ہم نیوز کے پروگرام ’ہم دیکھیں گے‘ میں عاصمہ شیرازی نے کہا ہے کہ جس طرح عمران ریاض خان کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا گیا ہے اس پر ہمیں اعتراض ہے یہ نہیں ہونا چاہیے تھا ۔
علیم خان آئندہ الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے ، عطاء تارڑ کا دعویٰ
سینئر اینکر پرسن کا کہنا تھاکہ ہم 75 سال سے جیسے تھے آج بھی ویسے ہی ہیں، ایسے کونسے مناسب حالات آئے جس میں ہم صحافت کر سکیں، میرا نہیں خیال کہ آج بھی کوئی بہت زیادہ مختلف ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح عمران ریاض خان کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا گیا ہے اس پر ہمیں اعتراض ہے یہ بالکل بھی نہیں ہونا چاہیے تھا ۔
انکا مزید کہنا تھا کہ آپ پچھہتر سال اٹھا کر دیکھ لیں، کونسا ایسا ساز گار ماحول پاکستان کی صحافت کو ملا ہےجس میں ہم نے کام نہیں کرنا، البتہ یہ ضرور ہوا ہے کہ جس طرح ہمیں ساڑھے تین سال میں سیلف سنسر شپ کی جس طرح ہمیں عادت ڈال دی گئی ہے وہ ہمارے لیے سب سے خطرناک بات ہے ۔