آئی ایم ایف نے پاکستان سے اسٹاف لیول کا معاہدہ کرلیا


پاکستان کیلئے معاشی میدان سے بڑی خبر آگئی، عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے اسٹاف لیول کا معاہدہ کرلیا، معاہدے کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ دے گا۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف اور پاکستان کا 3 ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کا معاہدہ ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کو آئی ایم ایف کی یہ رقم قسطوں میں ملنے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے آئی ایم ایف کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ ہوگیا۔ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان 3 ارب ڈالر کا معاہدہ ہوا ہے۔ آئی ایم ایف نے پاکستان سے معاہدے کی تصدیق بھی کردی ہے۔ آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ وسط جولائی میں اس معاہدے کا جائزہ لے گا۔

آئی ایم ایف کی وفاقی بجٹ پر تنقید

اعلامیے کے مطابق اسٹاف لیول معاہدہ معاشی استحکام میں معاون ثابت ہوگا۔ معاہدہ پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ کم کرے گا۔ معاہدے سے سماجی شعبے کیلئے فنڈزکی فراہمی بہتر ہوگی۔ معاہدہ پاکستان میں ٹیکسز کی آمدن بڑھائے گا۔ ٹیکس کی آمدن بڑھنے سے عوام کی ترقی کیلئے فنڈنگ بڑھ سکے گی۔

آئی ایم ایف اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ معاہدہ معاہدہ پاکستان میں مالی نظم و ضبط کا باعث بنے گا۔ معاہدے سے توانائی کی اصلاحات یقینی بنائی جائیں گی، معاہدے سے ایکس چینج ریٹ مارکیٹ کے حساب سے مقرر کیا جائے گا۔ معاہدہ ورچوئل مذاکرات کے ذریعے مکمل کیا گیا۔

آئی ایم ایف مشن چیف نیتھن پورٹر اور انکی ٹیم نے ورچوئل مذاکرات کیے، پاکستانی اتھارٹیز سے اصلاحات پر مسلسل رابطے کیے۔

ہم چاہتے ہیں پاکستان کے نظام کو سود سے پاک کیا جائے، اسحاق ڈار

اس حوالے سے آئی ایم ایف مشن چیف نے کہا کہ اسٹاف لیول معاہدے کو ایک اسٹینڈ بائی اریجمنٹ کے تحت کیا گیا۔  یہ اسٹینڈ بائی اریجمنٹ 9 ماہ کیلئے ہے۔ اب پاکستان کو 3 ارب ڈالر کا قرض فراہم کیا جاسکے گا۔ اس معاہدے کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ دے گا۔


متعلقہ خبریں