علی محمد خان رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

ALI MUHAMMAD KHAN

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

محکمہ اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا کے مطابق علی محمد خان کے خلاف کرپشن کا ایک اور مقدمہ درج ہے۔ان پر مختلف ٹھیکوں میں خورد برد کا الزام ہے۔

آج ہی پشاور کی اینٹی کرپشن عدالت نے سابق وزیرمملکت علی محمد خان کی ضمانت منظور کی تھی۔

عدالت نے علی محمد خان کو 80 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا، ان پر غیرقانونی بھرتیوں اور خزانے کو 23 لاکھ روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔


متعلقہ خبریں