بیجنگ: چین نے مسلح بغاوت کے خلاف روس کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین نے روس میں کرائے کے فوجیوں پر مشتمل نجی ویگنر گروپ کی مسلح بغاوت کے خلاف ماسکو کے لیے اپنی حمایت کا اعلان کیا۔
چین کی وزارت خارجہ نے بغاوت کے معاملے کو روس کا اندرونی معاملہ قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: روس کیخلاف پابندیوں کا 11واں پیکج نافذ
بیجنگ نے بیان میں کہا کہ روس کے دوست ہمسایہ اور نئے دور کے لیے ہم آہنگی کے جامع اسٹریٹجک پارٹنر کے طور پر، چین قومی استحکام کو برقرار رکھنے اور ترقی اور خوشحالی کے حصول میں روس کی حمایت کرتا ہے۔
واضح رہے کہ ویگنر گروپ کے سربراہ یوگینی پریگوزن نے اپنے فوجیوں کو ماسکو کے اندر لے جانے سے پہلے اچانک بیلاروسی کی ثالثی میں طے پانے والے معاہدے کے حصے کے طور پر پیچھے ہٹنے پر رضامندی ظاہر کر دی۔