اسلام آباد، کراچی سے کاشغر اور شنگھائی تک کارگو سروس کا آغاز


نیشنل لاجسٹک سیل نے چین کے لیے کارگو سروس کا آغاز کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دو طرفہ تجارت کے تحت این ایل سی کے ٹرکوں کا قافلہ برآمدی سامان لے کر چین روانہ ہوگیا ہے ۔

بنگلہ دیش نے پاکستان کو معیشت کے ہر شعبے میں پیچھے چھوڑ دیا

ٹرکوں کو چین روانہ کرنے کے سلسلے میں این ایل سی سلک روٹ ڈرائی پورٹ سوست پر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

سروس کاآغاز اسلام آباد ، کراچی سے کاشغر اور شنگھائی تک کیا گیا ہے۔

منصوبے سے چین، پاکستان، کرغزستان اور قازقستان کے مابین 4 ملکی ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدےکے لیے راہ ہموارہوگی۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں