پنجاب بھر کی جیلوں میں ملزمان کو انٹرنیٹ کی سہولت دینے کا فیصلہ


پنجاب حکومت کی طرف سے جیلوں میں ملزمان کو انٹرنیٹ کی سہولت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا، مخصوص ویب سائٹ تک رسائی دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ کی سہولت پنجاب بھر کے جیلوں میں موجود ملزمان کو فراہم کی جائے گی۔ جیل حکام کی طرف سے سسٹم بنانے کیلئے کام شروع کردیا گیا۔
انٹرنیٹ کے استعمال کیلئے سیکیورٹی کا فول پروف سسٹم بنایا جائے گا۔

روس کیلئے جاسوسی کرنے والا سزا یافتہ ملزم جیل میں مردہ پایا گیا

حکام نے بتایا ہے کہ ملزمان کو صرف مخصوص ویب سائٹ تک رسائی دی جائے گی۔ لائبریری استعمال کرنے والے ملزمان اور تعلیم حاصل کرنے والے ملزمان کو بھی انٹرنیٹ کی سہولت ملے گی۔


متعلقہ خبریں